کابل کی مسجد کے باہر بم دھماکہ _ 14 نمازی جاں بحق، 50 سے زیادہ زخمی
22- 23 ستمبر- افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں 14 نمازی جاں بحق ہوگئے اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے، یہ دھماکے اس وقت ہوا جب نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سےباہر نکل رہے تھے
کابل پولیس کے
ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نماز کے بعد جب لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ جس میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی زخمی ہیں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ وزیر اکبر خان علاقے میں ہوا، جو پہلے شہر کے ‘گرین زون’ کا حصہ تھا، بہت سے غیر ملکی سفارت خانوں اور نیٹو کا مقام تھا، لیکن اب حکمران طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔